- Get link
- X
- Other Apps
![]() |
| Mix vegetable recipe |
مکس سبزی بنانے کا طریقہ
جزاء:ا
گاجریںایک پاؤ
مٹرایک پاؤ
آلوایک پاؤ
میتھی ایک پاؤ
مونگرےایک پاؤ
پیازدو عدد
لہسن ایک عدد
ادرکا پیسٹ ایک چمچ
گھی ایک کپ
پساہواخشک دھنیا
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹربڑا ایک عدد
گرم مصالحہ ایک چمچ
دھنیاحسب ضرورت
ہریمرچیں چار سے پانچ عدد
نمک آدھاچمچ
لال مرچیں ڈیڑھ چائے کاچمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے مٹر، گاجریں، آلو اور منگرو کو بنا کر صاف کر لیں۔ اور اپنی مرضی کے مطابق
الو اور گاجروں کے ٹکڑےکرلیں۔ پیاز کو باریک کاٹ لیں اور لہسن کوچھیل کر پیسٹ بنا
لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں پیاز کو سرخ کرکے
لہسن ادرک ڈال دیں۔ اب زیرا،نمک ،پسی ہوئی سرخ مرچ، ہلدی اور پسا ہوا خشک دھنیا ڈال
کر پانی کا چھینٹا لگائیں اورمصالحہ اچھی طرح بھون لے۔ اب تمام سبزیاں ڈال کرچمچ
سے مکس کر دیں۔ پھر ایک کپ پانی ڈالیں ڈھک کر بیس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ جب
سبزیاں گل جائیں تو دھنیااور ہری مرچوں کو بریک کاٹ کر ڈال دیں اور گرم مصالحہ
چھڑک کر اتار لیں۔ مزیدار گرما گرم مکس سبزی سے تیار ہے۔
| https://www.quickpakistanirecipe.tk/ |
- Get link
- X
- Other Apps
Comments

Best winter recipe
ReplyDelete