- Get link
- X
- Other Apps
مونگ دال پنجیری ریسپی
ویسےتو ہر طرح کی پنجیری صحت سے بھرپور اور سردیوں کی بہترین سوغات میں سے ایک ھے۔اورہر عمر کے افراد کی من پسند ڈیش ہے۔ لیکن مونگ دال
کی پنجیری خاص طور پر نی مائو ں کے لیے بہت فائدہ مند اور جلدی ہضم ہونے والی غذا
مانی جاتی ہے۔ کیونکہ یہ چنے یا چنے کی دال کی نسبت کھانے میں ہلکی ہوتی ہے جس سے
ہمارے پیٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
اجزاء
ثابت مونگ دال ایک کلو
دیسی گھی ایک کلو
چینی ایک کلو
بادام ڈیڑھ پاؤ
ناریل ایک پاؤ
خشخاس آدھا پاؤ
کشمش ایک پاؤ
پستہ ایک پاؤ
اخروٹ ایک پاؤ
اسپغول کا سرکہ آدھا پاؤ
کاجو(آپشنل) آدھا پاؤ
ترکیب
سب سے پہلے خشخاش کو دھو کر خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اب مونگ دال کو بھون لیں (گھی کے بغیر) ہلکی براؤن ہو جائے تو اسے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنالیں۔ اب ناریل بادام اخروٹ کاٹ لے۔ کشمش کو صاف کرلیں اور تمام اجزاء کو مکس کر دیں۔
اس کےبعد دیسی گھی کو ایک برتن میں ڈال کر گرم کرلیں (ھلکی انچ پر) اور پنجیری کے
اجزاء گھی میں شامل کر لے۔ دو منٹ تک اچھی طرح ہلائیں۔ صحت سے بھرپور مزے دار
پنجیری تیار ہے۔
![]() |
| Mong Daal Panjeri Recipe |
Comments

👌 so superb
ReplyDeleteGood easy and quick recipe
ReplyDeleteWao really easy and healthy tasty 😋.
ReplyDelete