beef pulao

crispy-fish-recipe

crispy-fish-recipe
crispy-fish-recipe

لاہوری توا فرائی مچھلی

اجزاء

مچھلی آدھا کلو

لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ

اجوائن آدھا چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

جوس چار کھانے کے چمچلیمن

نمک آدھا چائے کا چمچ

خشک دھنیا ایک چائے کا چمچ

بیسن تین کھانے کے چمچ

کٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ

ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

بھنا ہوا ایک چائے کا چمچ زیرہ

ترکیب

مچھلی کو صاف کر کے دھو لیں۔ اور اچھی طرح خشک کرلیں۔ پھر لیمن جوس نمک ادرک لہسن کاپیسٹ کٹی لال مرچ ہلدی اجوائن خشک دھنیا زیرہ چاٹ مصالحہ اور بیسن اچھی طرح مکس کرکے مچھلی کو لگا کردو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

میرینیٹ ہونے کے بعد توے پر تیل گرم کرلیں۔ اور مصالحہ لگی مچھلی کو گولڈن براؤن کرلیں۔ دھیان رہے کہ مچھلی کو بار بار نہ پلٹے جس سے وہ ٹوٹ جائےاورفرائی ہو جائے تواحتیاط سے اتار لیں۔ اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔ مزیدار لاہوری توا فرائی مچھلی تیار ہے۔


                                                            
https://quickpakistanirecipies.blogspot.com/

Comments

Post a Comment