beef pulao

health benefits of dates

health benefits of dates
health benefits of dates

جنت کا پھل

کھجور اور اس کے معجزاتی فوائد

آج کل کے جدید سائنسی دور میں ہر دوسرا انسان کسی نہ کسی پریشانی یا بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے۔ انہی بیماریوں  کی وجہ سے ہم روز بروز ڈاکٹرز کے مہمان بنے رہتے ہیں۔ کیونکہ ہم لوگ قدرت سے ملی نعمتوں کے استعمال اور فوائد سے انجان ہیں۔ اور نقصان میں مبتلا ہیں۔ صحت مند اور خوشگوار زندگی کے لیے ایسی چیزوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ جو ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری جیب کے لئے بھی فائدے مند ہوں۔

ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے اللہ نے ہمیں بہت سی ایسی نعمتوں سے نوازا ہے۔ جن میں ہمارے لئے بہت سے فوائد پوشیدہ ہیں۔ لیکن آج کل کے مصروف ترین دور میں ہم ان نعمتوں سے فائدہ حاصل کرنے کی بجائے ہم ڈاکٹر ز کے پاس جانا زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ تو آج ہم اللہ کی عطا کی ہوئی ایسی نعمت کے بارے میں بات کریں گے جو ہر لحاظ سے ہمارے لیے مفید ہے۔

کھجور

اپنی روزمرہ زندگی میں کھجور کا استعمال ہماری صحت کو بحال رکھتا ہے۔ کھجور کھانا سنت رسول( صلی اللہ علیہ وسلم)ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بارہ روز تک مسلسل کھجور کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل کو حل کرتا ہے۔

کھجور کے بارے میں ارشاد نبوی( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہےکہ یہ پھل جنت سے ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے۔

دن میں تین کھجوریں کھانے کی عادت ہمارے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ کھجوروں میں پائے جانے والا میگنیشیم ہمارے جسم کی سوجن تھکاوٹ اور درد کو کنٹرول رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجوروں میں پایا جانے والا فائبر معدے قبض تیزاب اور انتڑیوں کے لیے بہت زیادہ فائدے مند ہے۔ اگر آپ کو بھی اس قسم کی کسی شکایت کا سامنا ہے تو کھجور کا استعمال ضرور کریں۔ کھجورہمارے دل دماغ اور جگر کو تقویت دیتی ہے۔

ایک ہفتے تک مسلسل کھجور کا استعمال

کھجوروں کا ایک ہفتے تک مسلسل استعمال دل اور صحت کو تقویت دیتا ہے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ ہمارے حسن میں اضافے کے ساتھ ساتھ کینسر اور بواسیر کے خطرے کو کم کرتا ہے

کھجوروں میں کیروٹین پایا جاتا ہے۔ جو ہمارے جسم میں داخل ہوکر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے۔ ایک پاؤ کھجور میں 800 کلو کیلوریز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجور میں کیلشیم فاسفورس اور آئرن مناسب مقدار میں موجودہوتے ہیں.

قرآن پاک اور جدید تحقیق

ماہرین کی تحقیق کے مطابق جو خواتین اپنے حمل میں ڈیلیوری سے 3 سے 4 ماہ پہلے کھجور کا استعمال کرتی ہیں. انہیں بچہ پیدا کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ لیکن آج سے کئی سو سال قرآن پاک میں اللہ تعالی نے( سورۃ مریم )میں حاملہ خواتین کو کھجور کا استعمال فائدہ مند بتایا ہے.

https://quickpakistanirecipies.blogspot.com/

                                    

 

Comments

Post a Comment