beef pulao

Crispy finger fry fish

 

کرسپی فنگر فرائی مچھلی

اجزاء

مچھلی (فنگر کٹ) ایک کلو

بریڈ کرمز دو کپ

انڈے دو عدد

میدہ ایک کپ

کارن فلور دو سے ڈھائی کھانے کے چمچ

سویا سوس تین کھانے کے چمچ

نمک آدھا چائے کا چمچ

باریک پیسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچ

ترکیب

انڈوں کو پھینٹ کر تمام مصالحہ جات ملا لیں۔ اور ہلکے ہاتھ سے بیٹ کر لیں۔ آمیزہ اتنا گاڑھا رکھیں کہ اچھی طرح مکس ہو جائے اور مچھلی پر لگ جائے۔ اب ایک ایک کر کے مچھلی کے ٹکڑوں کو اس آمیزے میں سے ڈپ کرتے جائیں۔ پھر ڈبل روٹی کے چورے میں کوٹ کرلیں۔ اب آہستہ آہستہ سارے ٹکڑوں کی اسی طرح کوٹنگ کرتے جائیں۔ پھر ہلکی آنچ پر تیل گرم کرلیں اور مچھلی کوگولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ گرما گرم کرسپی فنگر فرائی مچھلی تیار ہے ابھی اسے دہی یا املی کی چٹنی کےساتھ سرو کریں۔ 

https://quickpakistanirecipies.blogspot.com/

Comments

Post a Comment